قومی ٹیم سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے دبئی روانہ

لاہور: قومی ٹیم سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے دبئی روانہ ہو گئی ۔ قومی ٹیم سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی  ٹوئنٹی سیریز کے لئے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی کے لئے روانہ ہوئی۔ 16 رکنی قومی ٹیم اور 9 ٹیم آفیشل متحدہ عرب امارات کے لئے روانہ ہوئے ۔ واضح ر کہ قومی ٹیم سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 28 ستمبر اور دوسرا ٹیسٹ 6 اکتوبر سے کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچز 13، 16، 18۔ 20 اور 23 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جب کہ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 26، دوسرا 27 اور تیسرا 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور میں کھیلا جائے گا تاہم اس کا دارومدار سیکیورٹی صورت حال سے مشروط  ہو گا۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔