کراچی میں پہلے پی ایس ایل پھر انٹرنیشنل میچز کروائیں گے، نجم سیٹھی

کراچی: چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہاکہ کراچی میں پہلے پی ایس ایل کے میچز کرائیں گے جس کے بعد مرحلہ وارانٹرنیشنل ٹیموں کو بھی وہاں کھلائیں گے۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے اس سلسلہ میں ملاقات ہوئیجو انتہائی مثبت رہی، انہوں نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ آئی سی سی کے سربراہ چار دن بعد پاکستان آ ر ، سندھ حکومت کی ٹیم ان اپنے پلان سے آگاہ کرے گی، رینجرز اور پولیس نے سکیورٹی سے متعلق بریفنگ تیار کر لی ، خواہش تھی کہ انٹرنیشنل کرکٹ پہلے کراچی میں آتی تاہم کچھ مشکلات کی وجہ سے لاہور میں میچز کروائے ، کراچی میں پی ایس ایل کے دو سے چار میچز کروانے کا پروگرام ، جس کے بعد انٹرنیشنل ٹیمیں بھی کراچی میں کھیلیں گی۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم پاکستان آ رہی ، ویسٹ انڈیز کا پاکستان آنا بھی طےجب کہ بھارت کو معاہدے کے مطابق پاکستان کے ساتھ میچزکھیلنا ہی ہوں گے اور اگربھارت ن کھیلے گا تو اس کے پوائنٹس کٹ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کا برا حال ، اس کی بحالی کیلیے ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے ، اسٹیڈیم کا کام مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔ فواد عالم کو منتخب نہ کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ کمیٹی فواد عالم کو کیوں سلیکٹ ن کرتی اس کا سوال مجھ سے کیوں کیا جاتا ، فواد عالم کی سفارش ن کروں گا، سوال پوچھ سکتا ہوں لیکن زبردستی ن کروں گا، میں سلیکشن کمیٹی کے کام میں مداخلت ن کرتا۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔