اسپاٹ فکسنگ؛ شرجیل خان ٹربیونل کے سامنے پیش، خالد لطیف غیرحاضر

لاہور: نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں معطل کرکٹر شرجیل خان اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے جبکہ پی سی بی شعبہ سکیورٹی اینڈ ویجیلنس کے سربراہ کرنل (ر) محمد اعظم خان اور پی سی بی کے لیگل ایڈوائرز طفیل رضوی و دیگر پیش ہوئے۔ اس موقع پر پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے عائد کیے گئے‘ الزامات پڑھ کر سنائے گئے‘، ٹربیونل نے فریقین کے ساتھ اگلی کارروائی کا طریقہ کار طے کیا۔ اینٹی کرپشن یونٹ 14 اپریل کو کرکٹرز پر لگائے گئے‘ الزامات کی تفصیل اور شواہد پیش کرے گا جس پر شرجیل خان 5 مئی کو جواب جمع کروائیں گے اور کرکٹرز کی جانب سے الزامات سے انکار پر پی سی بی اپنے موقف کے حق میں دلائل دے گا۔ حتمی سماعت 15 مئی سے روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی۔ وسری جانب شرجیل خان کے ساتھ خالد لطیف کو بھی پیش ہونا تھا لیکن انہوں نے طبیعت میں خرابی کے باعث معذرت کر لی جس کے بعد سماعت 31 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔
روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔