ثانیہ مرزا کے پسندیدہ کھلاڑی شعیب ملک نہیں تو پھر کون؟

نئی دہلی: پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی بھارتی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سچن ٹنڈولکر کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا ۔ پاکستان کی بھابھی کے نام سےمشہور معروف بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا حقیقی زندگی میں کافی چلبلی اور پر مزاحاور سوشل میڈیا پر اکثر اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کے سوالوں کے جوابات بھی دیتی ۔ گزشتہ روز ثانیہ مرزا اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کررہی تھیں کہ ایک شخص نے ان سے ان کے پسندیدہ کھلاڑی سے متعلق سوال کیا۔ جس پر ثانیہ مرزانے جواب دیا کہ ان کے پسندیدہ کھلاڑی سابق بھارتی کرکٹرسچن ٹنڈولکر ۔ ٹینس اسٹار کے مداح یہ جواب سن کر حیران رہ کیونکہ ان ثانیہ سے اس جواب کی توقع ن تھی لوگ امید کررکہ ثانیہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی، دھونی یا شعیب ملک کانام لیں گی لیکن ثانیہ نے سچن ٹنڈولکر کانام لے کر سب کو حیران کردیا۔ واضح ر کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا شمار پاک بھارت کی خوشگوار جوڑیوں میں ہوتا ۔ ثانیہ مرزاپاکستان کے اہم میچز کے دوران پویلین سے اپنے شوہر کی ہمت بندھاتی ۔ گزشتہ کچھ عرصے قبل پاکستان سری لنکا کے میچ کے دوران بھی وہ پاکستان آئی تھیں اورمیچ کے دوران شعیب اور ثانیہ کے درمیان کی جانے والی ٹوئٹس سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی تھیں۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔