سری لنکاکودونوں ہاتھوں سے بائولنگ کرانے والاکھلاڑی مل گیا

ہوبارٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکاکی انڈر19کرکٹ ٹیم کودونوں ہاتھوں سے بال پھینکنے والاکھلاڑی مل گیا۔سری لنکن انڈر19کرکٹ ٹیم کے کپتان میندومینڈس نے آسڑیلیاکے خلاف دونوں ہاتھوں سے بائولنگ کرائی ۔سری لنکاکی ٹیم کے کوچ رائے ڈائس نے میندومینڈس کے بارے میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سری لنکن ٹیم کی یہ خوش قسمتی ہے‘ کہ اس کاکپتان بائولنگ بھی کراسکتاہے‘ اوروہ بھی دونوں ہاتھوں سے اوریہ کرکٹ میں ایک بہت بڑاپلس پوائنٹ ہوتاہے‘ جوسری لنکن ٹیم کومل گیاہے‘ ۔ادھرپاکستان سپرلیگ کے دوسرے ایڈیشن کے دوران لاہورقلندرکی ٹیم نے بھی جب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیاتھاتواس ٹیم کوبھی یاسرجان کی صورت میں ایساہی بائولرمل گیاتھاجوکہ دونوں ہاتھوں سے بائولنگ کراسکتاہے۔
یاسرجان سے لاہورقلندرنے دس سالہ معاہدہ کررکھاہے۔
اسی طرح زیب بھٹی بھی دونوں ہاتھوں سے بائولنگ کراتے ہیں‘ جوکہ ان دنوں پریکٹس میں مصروف ہیں‘
روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔