تیسرا ون ڈے ؛ سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 209 رنز کا ہدف

Srilanka
ابو ظہبی: تیسرے ون ڈے میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لئے 209 رنز کا ہدف دیا ہے۔
ابوظہبی میں کھیلے جارہے‘ 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے ون ڈے میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، اس وقت سری لنکا نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنالیے ہیں۔
سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز ڈک ویلا اور اپل تھرنگا نے کیا، دونوں کھلاڑیوں نے 50 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ قائم کی تاہم 59 کے مجموعی اسکور پر ڈک ویلا 18 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے‘، سری لنکا کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی چندیمل  تھے‘ جو 19 رنز بنا کر 102 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے ،انہیں‘ شاداب خان نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، ان کے بعد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی  سری لنکن کپتان تھرنگا تھے‘ جو کہ 61 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،کپوگیدرا 18 رنز بنا کر حسن علی کا شکار ہوگئے‘ جب کہ سری وردانا بھی صرف 2 رنز بنا کر 140 کے مجموعی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے، ان کے بعد آنے والے بلے باز وندرسے بھی زیادہ دیرتک وکٹ پرنہ ٹہرسکے اور کوئی رنز بنائے بغیر حسن علی کا شکار ہوگئے‘۔ قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں‘، اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کی جگہ امام الحق اور بولر عماد وسیم کی جگہ فہیم اشرف کو شامل کیا گیا ہے‘ جب کہ سری لنکن ٹیم میں بھی 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
واضح رہے‘ کہ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0-2 کی برتری حاصل ہے‘ تاہم آج کا میچ جیتنے کی صورت میں قومی ٹیم سیریز اپنے نام کرلے گی، پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 83 جب کہ دوسرے ون ڈے میں 32 رنز سے شکست دی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here