محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار

Mohammad Hafeez
لاہور: آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ایک مرتبہ پھر غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔
محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن گزشتہ ماہ سری لنکا کےخلاف ون ڈے سیریز میں مشکوک قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے یکم نومبر کو انگلینڈ میں بائیو مکینک ٹیسٹ دیا۔ ٹیسٹ کی رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ بولنگ ٹیسٹ کلیئر کرنے میں ناکام ہوگئے‘ ہیں‘، جس کے بعد انہیں‘ مزید بولنگ سے روک دیا گیا ہے۔
آئی سی سی قوانین کے مطابق بولنگ ٹیسٹ کے دوران اگر بولر کے بازو کا خم 15 ڈگری کی حد میں ہو تو بولنگ کی اجازت مل جاتی ہے‘ لیکن اگلے 24 ماہ میں کسی وقت بھی دوبارہ ایکشن غیر قانونی ثابت ہوجائے تو ایک سال کیلیے پابندی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
واضح رہے‘ کہ آل راؤنڈر اس سے قبل بھی 2 مرتبہ مشکوک بولنگ ایکشن کی زد میں آچکے ہیں‘ اور ضابطے کے تحت وہ 12ماہ تک بولنگ نہیں‘ کرسکے تھے‘ تاہم آئی سی سی سے کلیئرنس کے بعد انہوں نے دوبارہ بولنگ شروع کی تھی لیکن ایک بار پھر ان کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here