’انڈیا اور پاکستان کے مابین کرکٹ سیریز کا کوئی امکان نہیں‘

پاک بھارت کرکٹ
پاک بھارت کرکٹ
انڈیا کی حکومت نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ روابط کی بحالی کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے‘ کہ پاکستان کی جانب سے سرحد پار فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز کا انعقاد ممکن نہیں‘ ہے۔
انڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات وزیرِ خارجہ سشما سوراج نے ایک مشاورتی اجلاس میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ سرحدی کشیدگی کی وجہ سے دونوں ممالک میں ’کرکٹ ڈپلومیسی‘ کے لیے حالات سازگار نہیں۔
’کیا پاک بھارت کرکٹ نہ ہونے سے دہشت گردی ختم ہو گئی؟‘ ’انڈیا نہیں‘ کھیلنا چاہتا تو آئی سی سی کیا کرے؟‘ کیا پاکستان انڈیا کرکٹ سے امن بڑھ سکتا ہے‘؟ دوطرفہ سیریز کا معاملہ، پی سی بی کا آئی سی سی کو خط دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کرکٹ سیریز کے انعقاد سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ انسانیت کے ناطے خواتین اور معمر قیدیوں کی رہائی کا خیال تو زیرِ غور ہے‘ لیکن سرحد پر پاکستان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی وجہ سے کرکٹ سیریز کا انعقاد ممکن نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here