امریکا میں عمارت کی ساتویں منزل سے گاڑی گرنے کی ویڈیو وائرل

America

آسٹن: امریکا میں عمارت کی ساتویں منزل سے کار نیچے کھڑی گاڑی پر جاگری تاہم خوش قسمتی سے دونوں ڈرائیور محفوظ ر۔

کہتےجسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔ ایسا ہی واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں پیش آیا جہاں ایک عمارت کی ساتویں منزل پر موجود پارکنگ میں خاتون اپنی کار پارک کررہی تھی کہ تیز رفتاری کی وجہ سے اس کی کار حفاظتی جنگلا توڑتے ہوئے سامنے دوسرے بلڈنگ سے ٹکرائی اور پھر نیچے کھڑی گاڑی کے پچھلے حصے پر جاگری، جس میں موجود ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوراً گاڑی آگے بڑھا کر اپنی جان بچائی۔

بعد ازاں آس پاس موجود لوگوں نے اوپر سے گرنے والی خاتون کو باہر نکالا جن کافی چوٹیں آئیں تھی۔ ان فوراً اسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئی واقعے کی ویڈیو عمارت میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی جسے پولیس نے جاری کردیا۔ رپورٹس کے مطابق پچھلے سال ستمبر میں بھی اسی عمارت کی 9 ویں منزل سے ایک گاڑی نیچے جاگری تھی۔