بھارت میں 12 بندر دل کا دورہ پڑنے سے ایک ساتھ ہلاک

اتر پردیش: بھارت میں ایک درجن بندر دل کا دورہ پڑنے سے موت کے منہ چلے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے کوٹ ولی محمدی کے جنگل میں مقامی افراد اس وقت دنگ رہجب انہوں نے بارہ بندروں کو ایک ساتھ مردہ حالت میں پایا۔ مقامی افراد کا کہناکہ ممکنہ طورپر شیر کی جنگل میں موجودگی سے خوفزدہ ہوکر بندروں کا یہ گروپ دل کا دورہ پڑنے سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ جانوروں کے ڈاکٹر سنجیو کمار کا کہناکہ بندروں کی اچانک موت کی وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم کیا گیا جس میں ہارٹ اٹیک سے تمام بندروں کے مرنے کی تصدیق ہوئی ۔ انہوں نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں اس شبہ کو مسترد کیا کہ بندروں کو زہر دے کریا کسی مشتبہ چیز کھلا کر موت کے گھاٹ اتارا گیا ہو۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔