شمالی کوریا نے چھٹا ایٹمی دھماکا کردیا

بیونگ یونگ: برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیاکہ شمالی کوریا نے ایک اور نیوکلئیر میزائل کا تجربہ کرلیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے چھٹا ایٹمی دھماکا کیااور جدید ترین ہائیڈروجن بم تیا کیاجو بین البراعظمی بیلسٹک میزائل پر رکھ کر لانچ کیا جاسکتا ۔ چاپان حکومت نے بھی شمالی کوریا کے نئے جوہری تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ آج ایک نیا جوہری تجربہ کیا جس کی وجہ سے زیر زمین وسیع پیمانے پر زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ امریکی زلزلہ پیماؤں نے بھی ممکنہ طور پر ہونے والے جوہری دھماکے کے حوالے سے بیان جاری کیاکہ شمالی کوریا کے شمال مشرقی علاقے میں 6.3 شدت کے زلزلے کا پتہ چلاجو کہ ممکنہ طور پر جوہری دھماکہ ہو سکتااور یہ زلزلہ اس علاقے میں محسوس کیا گیا جہاں شمالی کوریا نے اپنے سابقہ جوہری تجربات کیے ۔ اس سے قبل شمالی کوریا کےسرکاری میڈیا پر کم جونگ  کی تصویر بھی جاری ہوئی تھی  جس میں وہ ایک نئے قسم کے ہائیڈروجن بم کا معائنہ کر ر ۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔