چین سے تعلقات بہتر بنانے کیلیے سرحد پر امن ضروری ہے، بھارت

شیامین: بھارت نے چین سے تعلقات میں بہتری کے لیے سرحد پر امن کو ضروری قرار دے دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے کہاکہ چین سے بہتر تعلقات کیلیے سرحدوں پر امن قائم کرنا لازمی شرط ۔ چین کے شہر شیامین میں برکس ممالک کے اجلاس کے موقع چینی اور بھارتی وزیراعظم کے درمیان ملاقات کے بعد بھارتی وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ صدر شی جن پنگ اور نریندر مودی کے درمیان ملاقات تعمیری رہی، دونوں رہنماؤں نے اختلافات کو تنازع نہ بننے دینے پر اتفاق کیا اور باہمی اعتماد بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی، تاہم انسداد دہشتگردی معاملے پر بات ن ہوئی۔ بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ چینی اور بھارتی وفود کی ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں سرحدی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔