کابل کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر خودکش حملہ، 3 افراد ہلاک

international cricket stadium

کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ہونے والے خود کش حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک ہو۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق کابل میں کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر خود کش بمبار نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو۔ اطلاعات کے مطابق جس وقت دھماکا ہوا اس وقت اسٹیڈیم کے اندر شپاگیزا کرکٹ لیگ کا میچ جاری تھا تاہم حکام کا کہناکہ دھماکے میں کسی کھلاڑی یا آفیشل کو نقصان ن پہنچا۔

افغان سیکیورٹی فورسز کا کہناکہ اہلکار نے اپنی جان کی قربانی دے کر حملہ آور کو اسٹیڈیم کے اندر داخل ہونے سے روکا جہاں ہزاروں افراد موجود ۔ افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق دھماکے کے بعد میچ کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا تھا تاہم کچھ دیر بعد دوبارہ شروع کردیا گیا۔ افغانستان میں شپاگیزا کرکٹ لیگ کے میچز 22 ستمبر تک جاری ر گے۔

خیال ر کہ سابق پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق بھی افغان کرکٹ لیگ میں شرکت کے لیے کابل میں موجود ۔ ٹیسٹ کرکٹرعبدالرزاق نے افغان کرکٹ لیگ سے معاہدہ کیااور وہ ایک لاکھ امریکی ڈالرکی سیکیورٹی ضمانت پر لیگ میں شرکت کے لیے گزشتہ جمعرات کوکابل روانہ ہوئے ۔