نگراں وزیراعظم پرغورکیلیے وزیراعظم اور خورشیدشاہ کے درمیان ملاقات آج ہوگی

وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف باہمی مشاورت سے نگراں وزیر اعظم کا اعلان کرنے کے پابند اسلام آباد: نگراں وزیراعظم کے لئے مجوزہ ناموں پر غور کے لیے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے درمیان ملاقات آج ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ آج وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں نگراں وزیر اعظم کے لیے مجوزہ ناموں پر غور کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے گزشتہ روز ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیراعظم کے معاملے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے جمعے کو ملاقات کروں گا، جس میں مجوزہ ناموں پر مشاورت ہوگی، اتفاق ہونے کی صورت میں نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان کردیا جائے گا، اتفاق نہ ہونے کی صورت میں اعلان میں ایک دو روز مزید لگ سکتے ۔ واضح ر کہ آئین کے تحت قومی اسمبلی میں قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف باہمی مشاورت سے نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاق کرتے ، اتفاق نہ ہونے کی صورت میں معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا جو مجوزہ ناموں میں سے کسی ایک کو نگراں وزیراعظم مقرر کردیتا ۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔