بھارت کشمیرکی آبادی بدلنے کی کوشش کررہا ہے، ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہناکہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی آبادی کو  بدلنے کی کوشش کی جارہی ، ہم نے اقوام متحدہ کو بمع ثبوت خط لکھا دیااب وادی میں آبادی کے تناسب کی تحقیقات کرنا اقوام متحدہ کی ذمے داری اسلام آباد میں منعقدہ مسئلہ کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان نےکبھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ن کی لیکن بھارت انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مستقل خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہااور اب کشمیر کی آبادی کو بھی بدلنے کی کوشش کی جارہی ، ہم نے اقوام متحدہ کوخط لکھا دیاجس میں تمام ثبوت بھی فراہم کئے اب وادی میں آبادی کے تناسب کی تحقیقات کرنا اقوام متحدہ کی ذمے داری ۔ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کشمیر کے ساتھ کھڑی اور مسئلہ کشمیر پر ہمارا دو ٹوک مؤقفہم چاہتےکہ یہ مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حل ہونا چاہیے اور مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لیے انسانی حقوق کی تنظیمیں اہم کردار ادا کر سکتی ۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا اورسوشل میڈیا پر بھی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے، بھارتی فوج کے پیلٹ گن کا استعمال اور بربریت کو مسلسل بے نقاب کرنا ہوگا کشمیریوں تک پاکستان کی جانب سے مثبت پیغام جانا چاہیے۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔