وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، امریکی پالیسی پر غور

اجلاس میں دوست ملکوں سے رابطوں اور سفارتی حکمت عملی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا  اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ، ایئر چیف مارشل سہیل امان، مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ، وزیرداخلہ احسن اقبال، وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر دفاع خرم دستگیر اوروزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی اجلاس میں شریک ۔ اجلاس میں جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اعلان کردہ پالیسی اور اس کے تناظر میں پاکستان کی نئی حکمت عملی پر غور کیا جارہا ۔ اس کے علاوہ دوست ملکوں سے رابطوں اور سفارتی حکمت عملی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جارہا ۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔