سپریم کورٹ کا پاناما جے آئی ٹی رکن کی کارکردگی پر عدم اطمینان

نیب کرپشن کا سہولت کار بن چکا ، بدعنوانی کے مقدمات کو مذاق بنا رکھا ، عدالت عظمی۔۔ اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاناما جے آئی ٹی کے رکن اور ڈی جی نیب بلوچستان عرفان نعیم منگی کی کارکردگی پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا ۔ سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو کی ناقص کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ نیب کرپشن کا سہولت کار بن چکا ۔ جسٹس دوست محمد نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عرفان نعیم منگی کیخلاف کل انکوائری ہو رہی تھی آج وہ ہیرو بن گیا ، محض عدالتی فیصلے کے باعث عرفان نعیم منگی پر ہاتھ ن ڈال سکتے۔ سپریم کورٹ نے گندم کرپشن کیس میں گرفتار بلوچستان حکومت کے سابق وزیر خوراک اسفند یار خان کاکڑ کی پچاس لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔ اس موقع پر عدالت عظمیٰ نے ڈی جی نیب بلوچستان اور پاناما جے آئی ٹی کے رکن عرفان نعیم منگی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس فائز عیسی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کیوں نہ ڈی جی نیب بلوچستان کو بھی شریک ملزم بنایا جائے، نیب اہلکاروں کیخلاف مقدمات بنیں گے تو ہی بہتری آئے گی، نیب کرپشن کا سہولت کار بن چکا ، بلوچستان میں کئی اہم مقدمات تاخیر کا شکار ۔ بلوچستان میں رنگے ہاتھوں پکڑا جانے والا بھی چھوٹ جاتا ، نیب نے کرپشن مقدمات کو مذاق بنا رکھا ، قومی احتساب بیورو نے 30 دن میں ٹرائل مکمل کرنا ہوتاجو 30 ماہ میں بھی ن ہوتا، قوم کے پیسے سے تنخواہ لے کر قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ، قوم کے 771 ملین چوری ہو اور نیب سو رہا ، قومی احتساب بیورو نے آج تک تیس دن میں کوئی ٹرائل مکمل ن کیا۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔