لیہ میں ٹرالر نے باراتیوں کی وین کو روند ڈالا، 10 افراد جاں بحق

لاہور: لیہ میں ٹرالر نے باراتیوں سے بھری وین کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 4 بچیوں سمیت ایک ہی خاندان کے10 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو ۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لیہ کے علاقے فتح پور کے نواحی چک نمبر298 ٹی ڈی اے کے عدنان حفیظ کی برات چوک اعظم کے نواحی چک نمبر 388 ٹی ڈی اے آئی، واپسی پر برات میں شامل وین کو حیات نہر ایم ایم روڈ پر سریے سے لوڈ ٹریلر نے روند ڈالا۔ ذرائع کے مطابق بعض افراد کی لاشیں گاڑی کی باڈی کاٹ کر باہر نکالی گئیں۔ حادثے میں 4 بچیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو ۔ جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچیاں آمنہ طاہر، ایمان ناصر، اقراء ناصر، ایمی ناصر، 3 خواتین غفوراں بی بی‘ پروین اسلم اور شیداں بی بی اور 3 مرد صابر، امان اللہ اور احمد علی شامل ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال چوک اعظم اور فتح پور اسپتال پہنچایا جہاں سے شدید زخمیوں کو ملتان اور لیہ کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ ڈی سی لیہ کے حکم پر ضلع بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔ دوسری جانب حادثے کی اطلاع ملتے ہی شادی والے گھر میں کہرام برپا ہو گیا۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔