میانمار سے سفارتی تعلقات منقطع اور سفیر کو ملک بدر کیا جائے، جماعت اسلامی

بنوں: جماعت اسلامی نے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے میانمار کے سفیر کو ملک بدر اور سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جماعت اسلامی نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف بنوں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ شرکا نے میانمار حکومت کیخلاف نعرے لگائے اور مسلمانوں پر مظالم بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ پاکستان کی کمزور خارجہ پالیسی کی وجہ سے برما اور کشمیر کے مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جار ، بے حس حکمرانوں نے امریکا کے خوف کے باعث میانمار کے سفارتحانے کے ارد گرد رکاوٹیں کھڑی کردیں۔ مظاہرین نے حکومت سے میانمار کے سفیر کو ملک بدر اور سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میانمار میں مسلمانوں پر بدترین ظلم کی تاریخ میں مثال ن ملتی، طاغوتی قوتیں چن چن کر مسلمانوں کی نسل کشی کر راور اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔