کوٹلی میں جیپ برساتی نالے میں بہنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

kotli

کوٹلی: آزاد کشمیر میں نکیال سیکٹر کے علاقے متھرانی دھموئی میں مسافر جیپ برساتی نالے میں بہہ گئی جس کے باعث ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام آزاد کشمیر کے ڈائریکٹر چوہدری محمد اسحاق اپنی فیملی کے ہمراہ جیپ میں اپنی منزل کی جانب رواں دواںکہ کوٹلی کے علاقے متھرانی دھموئی کے قریب ان کی جیپ حادثے کا شکار ہو کر مسافر نالے میں جا گری۔ نالے میں بہاؤ تیز ہونے کے باعث جیپ پانی میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو۔

مقامی پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں کے اہلکار اور مقامی افراد نے بہہ جانے والے افراد کو بچانے کی کوشش کی تاہم تمام افراد پانی کی تیز موجوں کی نذر ہواور ان کی لاشیں برساتی نالے سے نکال لی گئی ۔