احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز نیب کو واپس کردیئے

اسلام آباد: احتساب عدالت کے رجسٹرار نے پاناما کیس کے حوالے سے نیب کی جانب سے جمع کرائےچاروں ریفرنسز واپس کرکے غلطیاں دور کرنے کی ہدایت جاری کی ۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے شریف خاندان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف  دائر کرائے4 ریفرنسز کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیااور نیب کی جانب سے جمع کرائےچاروں ریفرنسز میں سنگین غلطیاں سامنے آنے کا انکشاف ہوا ، کئی صفحات دو مرتبہ ریفرنسز کا حصہ بنائے جب کہ ریفرنسز میں سے بعض اہم صفحات بھی غائب ۔ احتساب عدالت کے رجسٹرار نے شریف خاندان کے خلاف 3 جب کہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ایک ریفرنس نیب کو واپس کردیئے اور ہدایت جاری کیکہ ریفرنسز سے تمام غلطیاں دور کی جائیں۔ واضح ر کہ نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے سپریم کورٹ کے حکم پر جے آئی ٹی کی رپورٹ پر مہیاکردہ مواد پر ریفرنس تیارکیےجس میں نوازشریف اور ان کے خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز میں سے ایک ریفرنس ایون فیلڈ پراپرٹیز پارک لین لندن میں فلیٹ نمبر 16 اور 16 اے ، دوسرا 17 اور 17 اے، دوسرا ریفرنس جدہ میں ہل میٹل کمپنی اورعزیزیہ اسٹیل کمپنی سے متعلق اور تیسرا ریفرنس فلیگ شپ انوسٹمنٹ لمیٹڈ و دیگر 15 کمپنیوں سے متعلق دائر کیا تھا جب کہ چوتھا ریفرنس اسحاق ڈار کے آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق دائر کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔