اسلام آباد میں مسافروین اورٹرالرمیں تصادم؛ 14 افراد جاں بحق

Islamabad

اسلام آباد: چکری انٹرچینج کے قریب مسافروین اورٹرالرمیں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہو۔

ایکسپریس نیوزکے مطانق جھنگ سے راوالپنڈی آنے والی وین چکری انٹر چینج کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ جس کے باعث وین میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری وین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوں ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور انہوں نے آگ پر قابو پانے کے بعد 20 زخمیوں کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا۔

سی ایم ایچ کے طبی عملے نے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جب کہ 8 زخمی دوران علاج دم توڑ ، جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ۔ دیگر زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہناکہ وین میں سوار افراد کے مطابق حادثے کے وقت ڈرائیور کی آنکھ لگ گئی تھی جس کی وجہ سے حادثہ رونما ہوا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ن ہوپائی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا جب کہ وزیراعلیٰ نے حادثے کے بارے میں حکام سے رپورٹ طلب کرلی ۔