ایپل کا آئی فون 7 اور 6 کی قیمتوں میں زبردست کمی کا اعلان

کیلیفورنیا: ایپل نے آئی فون کی نئی سیریز آئی فون 8، 8 پلس اور آئی فون ایکس متعارف کرانے کے ساتھ ہی پرانے ماڈلز کی قیمت میں بھی زبردست کمی کردی ۔ ایپل نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے نئے ماڈلز مارکیٹ میں پیش کرنے کے بعد پرانے ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ۔ ایپل نے آئی فون 7، آئی فون 7 پلس، آئی فون 6 ایس اور آئی فون 6 ایس پلس کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی۔ عموماً زیادہ تر صارفین جو آئی فون کا نیا ماڈل خریدنے کی استطاعت ن رکھتے نئے ماڈلز کی آمد کے منتظر ہوتےجن کے مارکیٹ میں آنے کے بعد پرانے ماڈلز کی قیمتوں میں کمی ہوجاتی ۔ ایپل نے آئی فون 7، آئی فون 7 پلس، آئی فون 6 ایس اور آئی فون 6 ایس پلس کی قیمتوں میں 100 ڈالر (10 ہزار 538 روپے) جب کہ آئی فون ایس ای کی قیمت میں 50 ڈالر (5 ہزار 269 روپے) کمی کا اعلان کردیا ۔ پاکستان میں اس وقت آئی فون 7 کی قیمت 69 ہزار روپےجس کا مطلبکہ اب یہ ماڈل 58 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔ اسی طرح آئی فون 6 ایس کی قیمت 59 ہزار روپےجو اب 50 ہزار روپے سے بھی کم میں خریدا جاسکے گا۔ قیمتوں میں کمی کے باوجود آئی فون 7 اور 6 کے معیار پر کوئی سمجھوتہ ن کیا جائے گا بلکہ ان میں ایپل کا نیا آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 11 اور اے آر کٹ موجود ہوگا۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Leave a Reply