سلمان اور جیکولین ایک بار پھرجلوے بکھیرنے کو تیار

ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور جیکولین فرنینڈس فلم ’ریس تھری‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے جب کہ فلم میں ہدایت کار کے فرائض معروف کوریوگرافر ریمو ڈسوزا سرانجام دیں گے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلم ’’ریس‘‘ کے تیسرے سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کرنے کی حامی تو پہلے ہی بھرلی تھی مگر اس کے لیے انہوں نے معروف کوریوگرافر ریمو ڈیسوزا کو ہدایت کاری دینے کی شرط عائد کی تھی جو اب مان لی گئی ۔ اس سے قبل خبریں زیر گردش تھیں کہ سلمان خان اور اور پریانکا چوپڑا 9 سال بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے مگر بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ریس تھری‘ کی کاسٹ کا  اعلان کردیا گیا جس کے مطابق ’’ریس تھری‘‘ میں سلمان خان کی کامیاب فلم ’’کک‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے جیکولین فرنینڈس 3 سال بعد پھر اس فلم میں جلوہ گر ہوں گی جب کہ ہدایت کاری کے فرائض ریمو ڈویسوزا ہی انجام دیں گے۔ واضح ر فلم ’’ریس‘‘ کے دونوں سیکوئل میں چھوٹے نواب سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ انیل کپور بھی دونوں سیکوئل کا حصہ ، فلم نے نہ صرف مداحوں کو اپنا دیوانہ بنایا بلکہ باکس آفس پربھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔