پریانکا چوپڑا بنیں گی اب عامر خان کی ہیروئن

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بھارتی خلا نورد راکیش شرما کی زندگی پر بننے والی فلم میں عامر خان کے ساتھ کام کریں گی۔ پریانکا چوپڑا بالی ووڈ کی ان اداکاراؤں میں شمار ہوتیجنہوں نے ہالی ووڈ میں بھی کامیابی سے اپنا فنی سفر جاری رکھا ہوا ، اس سلسلے میں پہلے اردو کے معروف شاعر ساحر لدھیانوی کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے سے انکار کیا اور اس کے بعد انہوں نے سنجے لیلا بھنسالی کی پیشکش بھی ٹھکرا دی۔ لگاتار دو انتہائی اہم فلمیں چھوڑنے کے بعد اب اطلاعات گردش میں کہ عامر خان کی آئندہ فلم میں پریانکا بھی شامل ہوں گی۔ عامر خان بھارتی خلا نورد راکیش شرما کی زندگی پر فلم بناراور اس میں مرکزی کردار بھی وہی ادا کریں گے۔ فلم میں پریانکا چوپڑا عامر خان کی بیوی کے روپ میں نظر آئیں گی۔ واضح ر کہ پریانکا چوپڑا سلمان اور شاہ رخ خان کے ساتھ کئی فلموں میں جلوہ گر ہوچکیتاہم عامر کے ساتھ ان کی یہ پہلی فلم ہوگی۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔