جب سنجے دت نشے کی حالت میں سری دیوی کے کمرے میں گھسے

ممبئی: گزشتہ 25 برسوں سے سنجے دت اور سری دیوی ایک ساتھ بڑے پردے پر نظر ن آئے تاہم اب اس کی وجہ سامنے آگئی ۔ دراصل سنجے دت ایک بار نشے کی حالت میں سری دیوی کے میک اپ روم میں گھس آئےجس کے بعد سے لیجنڈری اداکارہ نے دوبارہ ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔ سری دیوی کا شمار فلم نگری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا جنہوں نے بالی ووڈ کو متعدد بلاک بسٹر فلمیں دیں اور بھارتی فلم انڈسٹری کے ہر بڑے نام کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے، یہاں تک کہ 80 کی دہائی میں اداکارہ کی شہرت کی وجہ سے ان سے پوچھ کر ہی ان کے مدمقابل ادکار کو کاسٹ کیا جاتا تھا اور ایسا ہی کچھ سنجے دت کے ساتھ بھی ہوا۔ بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور سنجے دت 80 کی دہائی سے اب تک ہر چھوٹی اور بڑی اداکارہ کے ساتھ کام کرچکےمگر سری دیوی کے ساتھ وہ صرف فلم ’گمراہ‘ میں ہی اداکاری کے جوہر دکھا سکے اور اس کی وجہ خود سنجو بابا نے ایک انٹریو میں کچھ اس طرح بتائی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹریو میں سنجے دت کا کہنا تھا کہ 1983 میں جب سری دیوی ’ہمت والا‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں تو میں نے اسی وقت اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا اور میں سری دیوی کا بہت بڑا مداح تھا، مجھے جیسے ہی ان کی شوٹنگ کا پتہ چلا  تو میں شراب کے نشے میں ہی ان سے ملنے سیٹ پر پہنچ گیا مگر جب وہ مجھے سیٹ پر ن دکھیں تو میں ان کے میک اپ روم میں گھس گیا، مجھے معلوم ن کہ میں نے ان سے کیا کہا البتہ وہ سری دیوی کو اچھا ن لگا اور انہوں نے غصے سے دروازہ بند کیا۔ رپورٹس کے مطابق سنجو بابا کی اس حرکت کے بعد سری دیوی بہت ڈر گئی تھیں، انہوں نے سنجے دت کے ساتھ دوبارہ کبھی کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور کافی عرصے تک سنجے دت کے ساتھ تمام فلمیں سائن کرنے سے انکار کرتی ر تاہم 1993 میں سنجے دت کو فلم ’گمراہ‘ کے لیے کاسٹ کیا جاچکا تھا اور اس وقت سنجو بابا شہرت کی بلندیوں پر جب کہ سری دیوی کی کامیابی کا گراف نیچے آرہا تھا یہی وجہ تھی کہ اداکارہ کی سنجے دت کو فلم سے نکالنے کی تمام کوششیں ناکام ر اور ان کے پاس فلم سائن کرنے کے سوا کوئی چارہ ن رہا۔ رپورٹس کے مطابق فلم گمراہ کی شوٹنگ کے دوران دونوں اداکاروں میں کوئی بات چیت ن ہوتی تھی اور سین کٹ ہوتے ہی سری دیوی واپس چلی جاتی تھیں، یہاں تک کہ رومانوی سین کے دوران بھی دونوں میں کسی قسم کی بات ن ہوتی تھی لیکن اس کے باوجود مداحوں نے اس جوڑی کو بے حد سراہا اور فلم کامیاب رہی۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔