’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘اور’’نامعلوم افراد 2‘‘نے پاکستانی سینما کی تاریخ بدل دی

دونوں فلموں نے ریلیز کے صرف 12 دنوں میں 50 کروڑ کا بزنس کیا جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ؛ کراچی: عید الضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ’’پنجاب ن جاؤں گی‘‘ اور ’’نامعلوم افراد2‘‘ نے ریکارڈ توڑ بزنس کرکے پاکستانی سینما میں نئی تاریخ رقم کردی ۔ عید الضحیٰ کے موقعے پر ریلیز ہونے والی دونوں پاکستانی فلموں ’’پنجاب ن جاؤں گی‘‘ اور ’’نامعلوم افراد 2‘‘ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اب تک مشترکہ طور پر تقریباً 50 کروڑ روپے کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ، یہ بزنس دونوں فلموں نے ریلیز کے صرف 12 دنوں میں کیاجو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: عید الاضحیٰ پرریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں کا ریکارڈ توڑ بزنس ہمایوں سعید کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’’پنجاب ن جاؤں گی‘‘ کو پاکستانی شائقین کے ساتھ بیرون ملک موجود شائقین نے بھی بے حد پسند کیافلم میں ہمایوں سعید کے ساتھ مہوش حیات اورعروہ حسین نے مرکزی کردارادا کیے ، فلم 12 دنوں 33 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی ، ’’پنجاب ن جاؤں گی‘‘ کی کہانی میں پنجاب اور کراچی کا بہترین امتزاج پیش کیا گیاجسے لوگوں کی جانب سے بے حد پزیرائی حاصل ہوئی ۔ دوسری جانب فہد مصطفیٰ، محسن عباس حیدر، جاوید شیخ، عروہ حسین اور ہانیہ عامر جیسی بڑی کاسٹ پر مشتمل فلم ’’نامعلوم افراد 2‘‘ بھی کامیاب قرار پائی، نامعلوم افراد 2، پنجاب ن جاؤں گی کے جتنا تو بزنس ن کرسکی لیکن اس سے کم بھی ن کیا ریلیز کے صرف 12 دنوں میں فلم نے 16 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ۔ دونوں فلموں نے 12 دنوں میں مجموعی طور پر 50 کروڑ کا بزنس کیااور یہ پاکستانی سینما کی تاریخ میں اب تک کا سب سے زیادہ بزنس، دونوں فلموں کی ریلیز سے قبل کہا جارہا تھا کہ عیدالضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلمیں عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں ’’مہرانسا وی لب یو‘‘ اور ’’یلغار‘‘ سے کم بزنس کریں گی لیکن ’’نامعلوم افراد 2‘‘ اور ’’پنجاب ن جاؤں گی‘‘ نے تمام مفروضے غلط ثابت کردئیے۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔