رواں برس پاکستان میں اولین ٹی 10 لیگ کا انعقاد دشوار

ٹی 10 لیگ
ٹی 10 لیگ

پی ایس ایل فرنچائز مالکان سے لیگ،نئے براڈکاسٹ وٹی وی رائٹس پر تبادلہ خیال۔

کراچی: رواں برس
پاکستان میں اولین ٹی 10 لیگ کاانعقاد دشوار دکھائی دینے
لگا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :
اوگرا نے شیل کمپنی کو سانحہ احمد پور شرقیہ کا ذمہ دار قرار دیدیا


گزشتہ برس کے اواخر میں یو اے ای میں امارات کرکٹ بورڈکی منظوری
سے ٹی 10 لیگ کا انعقاد کیا گیا، ایک پی ایس ایل فرنچائز نے
مذکورہ ایونٹ کی بھی ٹیم خریدی تھی،لیگ کو سپورٹ کرنے اور اہم
پاکستانی پلیئرزکو ریلیز کرنے پر پی سی بی کو خاصی تنقید کا نشانہ
بھی بنایاگیا، بعد میں شارجہ میں ٹی ٹین لیگ میں شائقین کی دلچسپی
دیکھ کر پاکستان نے خود بھی ہوم گراؤنڈز پر ایسا ایونٹ کرانے کا
عندیہ دیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :
اسپاٹ فکسنگ کیس میں خالد لطیف کو 5 سال کی پابندی
اس حوالے سے ستمبر کی تاریخوں پر غور جاری تھا، مگر اب13 سے 28
ستمبر تک ایشیا کپ یو اے ای میں منعقد ہو رہا ہے،قومی ٹیم دورئہ
برطانیہ کے بعد  زمبابوے جائے گی، پھر آسٹریلیا اور نیوزی
لینڈ سے سیریز ہونی ہیں۔


اس دوران ویسٹ انڈیز سے امریکا میں میچز بھی متوقع ہیں، لہذا ٹی
ٹین لیگ کیلیے کوئی ونڈو تلاش کرنا خاصا مشکل ہو گا،اسی لیے اب
اگلے سال میں انعقاد پر غور شروع ہو گیا ہے،اس حوالے سے30 اپریل
کو چیئرمین بورڈ نجم سیٹھی کی پی ایس ایل فرنچائز مالکان سے
ملاقات ہونی ہے،  ٹی ٹین لیگ میں ان سب نے خاصی دلچسپی ظاہر
کی تھی، میٹنگ میں پاکستان سپر لیگ کی نئی ٹائٹل اسپانسر شپ
اور  ٹی وی رائٹس پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔


واضح رہے کہ ابتدائی تینوں ایڈیشنز کے کامیاب انعقاد کے بعد پی
ایس ایل کی مارکیٹ ویلیو میں خاصا اضافہ ہو چکا ہے، نئی ڈیل سے نہ
صرف بورڈ بلکہ فرنچائزز کو بھی بھاری آمدنی ہوگی۔