پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ: شرجیل خان کے بارے میں فیصلہ بدھ کو سنایا جائے گا

سالہ شرجیل خان نے ایک ٹیسٹ، 25 ون ڈے اور 15 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی پاکستان کرکٹ بورڈ کا تین رکنی اینٹی کرپشن ٹریبونل پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث کرکٹر شرجیل خان کے بارے میں فیصلہ بدھ کو سنائے گا۔ تین رکنی ٹریبونل کے سربراہ جسٹس (ریٹائرڈ) اصغر حیدراور اس کے ارکان میں لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) توقیر ضیا اور وسیم باری شامل ۔ یاد ر کہ رواں برس سال فروری میں پاکستان سپر لیگ کے آغاز میں سپاٹ فکسنگ سکینڈل سامنے آیا تھا جس میں متعدد پاکستانی کرکٹرز مبینہ طور پر ملوث پائے جن میں سے شرجیل خان اور خالد لطیف کو فوری طور پر معطل کردیا گیا تھا۔ دونوں پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائٹڈ کی نمائندگی کر ر ۔ خالد لطیف کے خلاف بھی ٹریبونل کی کارروائی مکمل ہوچکیاور اس بارے میں فیصلہ جلد سنائے جانے کا امکان ۔ اس سکینڈل میں ملوث اسلام آباد یونائٹڈ کے فاسٹ بولر محمد عرفان کو پہلے ہی چھ ماہ پابندی کی سزا دی چکیجبکہ شاہ زیب حسن اور ناصرجمشید کے معاملات ٹریبونل میں زیرسماعت ۔ شرجیل خان اور خالد لطیف پر الزام تھا کہ انھوں نے مبینہ طور پر پاکستان سپر لیگ شروع ہونے سے پہلے دبئی میں مشکوک افراد سے ملاقات کی تھی جہاں ان کے درمیان ایک ڈیل ہوئی تھی۔ اس ڈیل میں مبینہ بک میکر یوسف اور کرکٹر ناصرجمشید کے نام سامنے آئے ۔ برطانوی کرائم ایجنسی نے یوسف اور ناصر جمشید کو حراست میں لے کر ان کے پاسپورٹس اپنی تحویل میں لے لیےبعد میں دونوں کو ضمانت پر رہائی مل گئی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شرجیل خان اور خالد لطیف پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی ٹریبونل تشکیل دیا تھا۔ شرجیل خان پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ضابطہ اخلاق کی پانچ شقوں کی خلاف ورزی کا الزام تھا جن کا تعلق مشکوک افراد سے ملنے، اس بارے میں کرکٹ بورڈ کو مطلع نہ کرنے اور مشکوک افراد کی خراب کارکردگی کے لیے پیشکش قبول کرنے سے ۔ شرجیل خان پر الزام تھا کہ انھوں نے پاکستان سپر لیگ کے پہلے میچ میں مبینہ طور پر دو ڈاٹ گیندیں کھیلنے کی بکی کی پیشکش قبول کی تھی اور اس پر عمل بھی کیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے تین رکنی ٹریبونل کی کارروائی تقریباً پانچ ماہ جاری رہی جس کے سامنے آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ سر رونی فلینیگن بھی پیش ہوئےاور اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔ 28 سالہ شرجیل خان نے ایک ٹیسٹ، 25 ون ڈے اور 15 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Leave a Reply