قومی کرکٹرز کی جانب سے اہل وطن کو عید کی مبارکباد

قومی کرکٹرز نے عید الاضحیٰ پر سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر تمام اہل وطن کو نیک تمناؤں اور پر خلوص جذبات کے ساتھ عید کی مبارکباد دی۔ ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہیاس حوالے سے پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے ستاروں نے عید کے اس پُرمسرت موقع پر تمام اہل وطن کو مبارکباد پیش کی۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے عید کے پُر مسرت موقع پر اپنے مداح کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے سب کو عید کی مبارک باد دی۔ اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قوم کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ عید پر ہم سب پر اپنی رحمت اور برکات کا نزول فرمائے۔ May ALLAH pak shower His rehmat and barakat upon all of us on this auspicious day.Eid ul adha mubarik!#Southampton — Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 1, 2017 شعیب ملک نے اپنی اور اپنے اہلخانہ کی جانب سے قوم کو عید مبارک باد دیتے ہوئے ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا پیغام دیا۔ Doston, #Eid Mubarak from my family to yours. Let’s remember the real meaning of Eid and help those in need. — Shoaib Malik (@realshoaibmalik) September 1, 2017 آل راؤنڈر محمد حفیظ نے عید کی مبارک باد دیتے ہوئے پیغام دیا کہ متحد ر، کامیابی کے لئے سب کے ساتھ مل کر کام کریں اور عید پر سب کا خیال رکھیں۔ Eid Mubarak to all PAKISTAN ????????, stay United ???? work together for Excellence ????, look after all on this Special day of EID ????, Stay Blessed — Mohammad Hafeez (@MHafeez22) September 2, 2017 قومی ٹیم کے چمکتے ستارے شاداب خان نے اپنے عید کے لباس میں تصویر شیئر کرتے ہوئے سب کو مبارک دی۔ جنید خان نے عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ مبارک دن آنے والے سالوں میں ہم سب پر بہت برکتیں اور خوشی لائے۔ محمد عامر اپنی عید لندن میں مناراس حوالے سے انہوں نے ٹویٹر پر اپنی اسٹائلش تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ عید کے موقع پر باہر ۔ حسن علی نے منفرد انداز میں عید کے لباس میں قربانی کے جانور کے ہمراہ ٹویٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اہل وطن کو مبارک باد دی۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔