ہیڈ کوچ پر الزامات لگانے والے عمر اکمل کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ پر نازیبا زبان استعمال کرنے کا الزام لگانے والے کرکٹر عمر اکمل پی سی بی کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہو۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ پر نازیبا زبان استعمال کرنے کا الزام لگانے والے کرکٹر عمر اکمل پی سی بی کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا موقف پیش کیا، کرکٹر واپسی پر میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہو ۔ ذرائع کے مطابق اگلے مرحلے میں انکوائری کمیٹی ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا موقف سنے گی۔ بورڈ کی جانب سے بنائی گئی انکوائری کمیٹی میں ڈائریکٹر کرکٹ ہارون رشید، ڈائریکٹر میڈیا امجد بھٹی اور جی ایم لیگل سلمان نصیر شامل ۔ واضح ر کہ گزشتہ ماہ عمر اکمل نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر نازیبا زبان استعمال کرنے اور گالیاں دینے کا الزام عائد کیا تھا، ان شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اور جواب تسلی بخش نہ پا کر پی سی بی نے بیٹسمین کو دوسرا شوکاز نوٹس جاری کیا جس پر کرکٹر نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی انجانے میں ہوئی۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔