شاہد آفریدی کی آج قذافی اسٹیڈیم آمد، شائقین کا شکریہ ادا کریں گے

آل راؤنڈر نے گزشتہ برس کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ ان الوداعی میچ کھیلنے کا موقع دیا جائے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ورلڈ الیون اور پاکستان ٹیم کے مابین آزادی کپ سیریز کا آخری میچ دیکھنے کیلیے میدان میں آئیں گے جہاں  وہ گراﺅنڈ کا چکر لگاتے ہوئے بے پناہ محبت دینے والے شائقین کا شکریہ ادا کریں گے۔ آل راؤنڈر نے گزشتہ برس کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ ان الوداعی میچ کھیلنے کا موقع دیا جائے مگر ان کی بات ماننے سے انکار کر دیا گیا، اس کے بعد گزشتہ دنوں ان ورلڈ الیون میں شامل کرنے کی تجویز نجم سیٹھی نے مسترد کر دی تھی۔ اس خبر کو بھی پڑھیں : بورڈ کی بلیک میلنگ، آفریدی کا جھکنے سے انکار پی سی بی کی جانب سے شاہد آفریدی کو کہا گیا کہ اگر وہ الوداعی تقریب میں شریک ن ہونا چاہتے تو تیسرے میچ میں گراؤنڈ کا چکر لگائیں اور شائقین کی سپورٹ پر ان کا شکریہ ادا کریں جس پر وہ آمادہ ہو ، تاہم بعد ازاں تیسرے میچ میں گراؤنڈ کے راﺅنڈ کو الوداعی تقریب میں شرکت سے مشروط کیا گیا تھا جس پر انہوں نے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔